لاہور + کلرسیداں (وقائع نگار خصوصی + نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود اور سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان سردار محمد اسحاق ایڈووکیٹ کے بھائی سردار محمد ذوالفقار کھوسہ ایڈووکیٹ کو گذشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کراچی میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سردار ذوالفقار ایڈووکیٹ کچہری جانے کے لئے اپنی رہائش گاہ گارڈن سے باہر نکلے ہی تھے کہ موقع کی تاک میں ملزمان نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ مقتول کراچی کے وکلاءمیں معتبر جانے جاتے تھے اور وہ اس بار کراچی بار کے انتخابات میں نائب صدارت کے بھی امیدوار تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک کمسن بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش راولپنڈی منتقل کردی گئی۔ نماز جنازہ آج بروز اتوار دن دس بجے کلرسیدا شہر سے دو کلو میٹر دور دوبیرن روڈ پر واقع ان کے آبائی گا¶ں سروہا میں ادا کی جائے گی۔ آن لائن کے مطابق واقعہ کے بعد کراچی مےں وکلاءنے ہڑتال کی اور اس واقع کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر، صفورا گوٹھ اور یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے دو مسافر بس سمیت3 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے سفاری پارک کے قریب ایک منی بس کو نذر آتش کردیا۔صفورہ چورنگی کے قریب ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسافر بس پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔
کراچی
Post New Comment