کراچی (جی این آئی) یکم سے چوبیس دسمبر تک ساکرا سے چار کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر سے زائد آﺅٹ فلور ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز سے غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گورنمنٹ سکیورٹیز اور ملکی سٹاک ایکسچینج سے سرمایہ کاری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم سے چوبیس دسمبر کے دوران اسپیشل کنورٹ ایبل رپی اکاﺅنٹس میں چار کروڑ بیاسی لاکھ نوے ہزار ڈالر آﺅٹ فلو ہوا جس میں متحدہ عرب امارات دو کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر آﺅٹ فلو کے ساتھ سرفہرست رہا۔ ساتھ ہی امریکہ کی جانب سے تریسٹھ لاکھ ڈالر اور برطانیہ کی جانب سے نوے لاکھ ڈالر نکالے گئے جبکہ دوسری جانب رواں مالی سال کے آغاز یکم جولائی سے چوبیس دسمبر تک ساکرا اکاﺅنٹس میں رقوم کا حجم چھبیس کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر سے تجاوز رہا۔
Post New Comment