کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دو مسافر بسوں سمیت تین گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دو مسافر بسوں سمیت تین گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے سفاری پارک کے قریب ایک منی بس کو نذر آتش کردیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال پر قابو پالیا ۔ ادھر صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ رات گئے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ایک مسافر بس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  تینوں واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions