کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیئرمین امتیاز لودھی کا کہنا ہے کہ ادارے میں مالیاتی بحران کے دوران اس سال ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ غلط تھا پاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیئرمین امتیاز لودھی نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ پاکستان 25 ارب کے روپے کا بیل آﺅٹ پیکیج منظور ہوا ہے جبکہ ادارے کے خسارے میں کمی کیلئے سپلائرز سے دوبارہ بات چیت کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ سپلائر سے طے شدہ قیمت پر دوبارہ بات چیت کی جا سکتی تھی، امتیاز لودھی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو پاکستان اسٹیل کے ڈیلرز کو پریشان کرنے کے بجائے ہم سے بات کرنی چاہئے کیونکہ ادارے کے کوئی بھی واجبات ایسے نہیں ہیں جس کیلئے ڈیلرز کو پریشان کیا جائے اور ڈیلرز ادارے کی جانب سے مقرر کی قیمت پر ہی بلٹس لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اسٹیل کے واجبات کیلئے کوئی نوٹس جاری کئے گئے ہیں تو اسے دیکھا جائیگا اور اگر ان واجبات کی وصولی میں کوئی ملازم بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
Post New Comment