کراچی (ریڈیو نیوز) وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سیلاب پیپلز پارٹی کو تباہ کر دے گا یا بنا دے گا‘ ملک میں سیلاب اور کوٹری بیراج کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ کے موقع پر وزیر داخلہ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ذوالفقار مرزا نے الزام عائد کیا کہ بیوروکریسی قطعی تعاون نہیں کر رہی۔ سیلاب کے متاثرین کو ایک نوالہ بھی نہیں ملا‘ کوئی کام نہیں ہو رہا۔ عوام کی پیپلز پارٹی سے توقعات پوری نہیں ہو رہیں۔ جام شورو سے متاثرین کو کراچی لانے کے لئے 100 بسیں دیتا ہوں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمن نے بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے 14 لاکھ گھر متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ اضلاع کی تعداد 19 ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے مطابق پورے ملک میں دس لاکھ گھر متاثر ہوئے‘ آپ اپنے اعداد و شمار درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات‘ فیلڈ ہسپتال اور ڈاکٹروں کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔
Post New Comment