کراچی میں پاک کالونی ریکسر لائن سے چارافراد کی بوری بندلاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کوتشدد کے بعد سروں پرگولیاں ماری گئیں، دو نعشیں ایک جگہ پرجب کہ دیگر دو الگ الگ مقامات سے برآمد ہوئی ہیں ،نعشوں کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق فی الوقت ان نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا علم ہوا ہے۔
Post New Comment