کراچی:لسبیلہ سے عسکریت پسند کمانڈر عمر عبدالرحمان گرفتار

ـ 25 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے لسبیلہ سے عسکریت پسند کمانڈر عمر عبدالرحمان گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے لسبیلہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمر عبدالرحمان عمر سیلاب کو گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے تخریبی لٹریچر، سی ڈیز، دھماکا خیز مواد اور دو غیر تیار شدہ خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جس کی گرفتاری سرکاری طور پر آئندہ چند روز میں ظاہر کردی جائے گی۔ ادھر خیبر ایجنسی میں طالبان ذرائع نے عمر عبدالرحمان نامی کسی کمانڈر سے لاتعلقی ظاہر کردی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions