کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے قائم ریلیف کیمپ میں تقریبا دوسو سے زائد خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے قائم ریلیف کیمپ میں تقریبا دوسو سے زائد خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گذری میں قائم ریلیف کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پرعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی خدمت سیاسی جماعتوں کا پہلا منشورہونا چاہیئے، سیاسی بحران یا بدامنی سے متاثرین کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے،قدرت کی جانب سے اس آزمائش میں تمام تر نامساعد حالات کے باوجود اپنے متاثرین بھائیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کھلے مقامات پرریلیف کیمپ نہیں لگا سکتے کیونکہ شرپسند ہمارے کارکنوں کا قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت دیگر صوبوں کے متاثرین کے لئے قوم کو ملی جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions