پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں قلندری چوک کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی میں سوار پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ لائنز ایریا کے علاقے میں پیش آیا جہاں سنی تحریک کے کارکن قاسم مختیار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاجس کے بعد اسے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سنی تحریک نے قاسم مختیار کی ہلاکت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔
Post New Comment