کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری‘ سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اہلیہ سمیت 6 افراد ہلاک

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (کرائم رپورٹر + مانیٹرنگ ڈیسک + جی این آئی) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ مسلسل جاری ہے اور منگل کو سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اور انکی اہلیہ سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپرنٹنڈنٹ جیل سکندر بلوچ اور ان کی اہلیہ کی نعشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ مقتول کی پہلی بیوی اور 4 بچے 2000ء میں ایک ٹریفک حادثے میں مارے گئے تھے۔ علی اکبر شاہ گوٹھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ انچارج 50 سالہ یعقوب المعروف یعقوب ٹیکسی ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔کورنگی میں پی اینڈ ٹی کالونی کے گیٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سی آئی ڈی کے ہیڈ کانسٹیبل 52 سالہ اظہار الحسن کو قتل کر دیا۔ گلشن اقبال میں 2 نامعلوم نوجوانوں کو ان کے سروں میں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد نعشیں سڑک پر پھینک دی گئیں۔ پولیس ان کے ورثاء تلاش کر رہی ہے۔ گلزار ہجری میں واقع گلشن ویو کی دکانوں پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions