کراچی (ریڈیو نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے چیف انسپکٹر منیر احمد شیخ کے سکھر ٹرانسفر کا حکم معطل کر دیا منیر شیخ کے وکیل جاوید چھتاری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹرانسفر کے احکامات بدنیتی پر مبنی ہیں سروس میں ایک سال رہ جانے پر ٹرانسفر نہیں کی جاتی عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سکھر ٹرانسفر کے احکامات معطل کردیئے اور حکومت سندھ‘ پولیس حکام کو چار مارچ کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں کراچی میں دو دھماکوں پر بیان دینے پر منیر شیخ کا سکھر تبادلہ کردیا گیاتھا۔
Post New Comment