سندھ میں بھی مقامی حکومتوں کے آرڈیننس پر دستخط‘ لوکل ادارے تحلیل

ـ 24 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (اے پی پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ لوکل گورنمنٹ (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2010ءپر دستخط کر دیئے ہیں۔ آرڈیننس کے تحت آرڈیننس 2001ءکے No.XXVII کی شق 179-A میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی تقرری میں سول سرونٹس بشمول لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ آف سندھ اور سندھ کونسلز یونیفائیڈ گریڈز شامل ہوں گے۔ قبل ازیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کے متعلقہ وزراءاور اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا جس میں مقامی حکومتوں سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آج سے ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر شروع ہو جائے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions