کراچی : گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا، بلدیاتی انتخابات میں پھر توسیع

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیر کو سندھ لوکل گورنمنٹ (پانچواں ترمیمی) آرڈیننس 2010ءجاری کر دیا جس کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کر دی گئی۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ حکومت مناسب وقت پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا تعین کرے گی اور انتخابات کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے درخواست کی جائے گی۔ گورنر ہاﺅس کے جاری کردہ نوٹ مطابق ملک میں سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا اس لئے گورنر سندھ نے ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں دو مرتبہ پہلے بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت کو آج (منگل) 24اگست 2010ءسے پہلے آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرنی تھی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions