کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل و انڈسٹری رانا فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ سیلاب کی ناگہانی آفت نے معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے لئے ٹریڈ اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خاتمے کی ضرورت ہے، ہم نے اس خطے میں پہلے روس کے خلاف امریکہ اوریورپی ممالک کے لئے جنگ لڑی اور اب بھی اپنے سے زیادہ انہی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس لئے ان تمام ممالک کو جنہوں نے ہیٹی اور سری لنکا تک کو اپنے ممالک میں فری رسائی دی وہ اب ہمیں بھی آئندہ دس سال تک فری ٹریڈ رسائی دیں تاکہ ہمیں ایڈ کی ضرورت ہی نہ رہے۔
Post New Comment