کراچی/ لاہور (این این آئی+ آن لائن) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ محب وطن بنگالی نژاد پاکستانیوں کو ملک سے کوئی طاقت نہیں نکال سکتی۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل بنگالی نژاد پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءفضل الرحمن نے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں پی پی پی مسلم لیگ کو سنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہئے ان کے ٹکراﺅ کی صورت میں غیر جمہوری قوتوں کومداخلت کاموقع فراہم ہوگا جوطویل ترین سیاسی جدوجہد کے ثمرات کوضائع کریگا۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے معروف دینی ادارہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مدیراعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ کی عیادت کے موقع پر کیا۔ دریں اثناءوزیر داخلہ رحمن ملک نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں سوات کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور امن و امان اور اپنے مسائل سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔
Post New Comment