کراچی : عافیہ سے فون پر بات چیت کی سہولت واپس لے لی گئی: فوزیہ صدیقی

ـ 19 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (رپورٹ غزالہ فصیح ) امریکہ میں قیدعافیہ صدیقی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد عافیہ سے اپنے اہل خانہ اوروکلاءسے فون پر بات کرنے کی سہولت واپس لے لی گئی یہ بات عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے نوائے وقت کو بتائی‘ انہوں نے کہا امریکی وکلاءسے رابطہ کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ عافیہ کے تمام استحقاق معطل کردیئے گئے ہیں گزشتہ بارہ دن سے عافیہ کے وکلاءکی بھی ان سے بات نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی عدالت عافیہ کوبالکل تنہا کرکے سخت سزا سناناچاہتی ہے‘ اسی لئے تفصیلی فیصلے سے قبل عافیہ کو کسی سے رابطے کی اجازت نہیں دی جارہی ‘ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فوزیہ نے کہا حکومت پاکستان عافیہ کیس میں ٹھوس اقدامات کرتی نظر نہیں آتی‘ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورامریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے حالیہ ملاقاتوں میں ہمیں بہت یقین دہانیاں کروائیں لیکن یہ محض طفل تسلیاں ہیں امریکہ سے ا پنی بات منوانے کا دم خم ہمارے حکمرانوں میں نظر نہیں آتا‘ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا عافیہ کو انصاف دلانے کیلئے بزدلی کی بجائے دلیری کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا عافیہ کے حق کیلئے پاکستان کے غیور عوام سڑکوں پر نکل آئیں‘ انہوں نے میڈیا سے اپیل کہ عدلیہ کی بالادستی کیلئے تحریک کی طرح عافیہ کی رہائی میں بھی ساتھ دے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions