سندھ حکومت کا رویہ تبدیل نوازشریف کے گھوٹکی پہنچنے پر کوئی انتظامی عہدےدار استقبال کو نہ آیا

ـ 18 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (وقائع نگار) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے صدر آصف زرداری کو جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دئیے جانے کے بعد حکومت سندھ کا ان کے ساتھ رویہ واضح طور پر بدل گیا ہے۔ ماضی میں جب نوازشریف سندھ آتے تو انہیں حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کی جاتی رہی اور ایک صوبائی وزیر بطور وزیر مہمانداری ان کا استقبال کرتا رہا لیکن اس مرتبہ جب نواز شریف گھوٹکی پہنچے تو حکومت سندھ کے ذمہ د ار غائب تھے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے نوازشریف کے پتلے جلانے کے واقعات کے بعد خود مسلم لیگی قیادت نے نوازشریف کے پروگرام کو انتہائی احتیاط سے ترتیب دیا اور نواز شریف سکھر ایئرپورٹ نہیں اترے بلکہ رحیم یار خان پنجاب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھوٹکی پہنچے جہاں ان کے میزبانوں نے مسلم لیگی رہنماﺅں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
رویہ تبدیل

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions