کراچی (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں فولاد کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے پاکستان سٹیل نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 1500 روپے تک اضافہ کر دیا ۔ پاکستان اسٹیل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فولاد کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 4 مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جس کے تحت ہاٹ رول کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کولڈ رول کی قیمت 1500 روپے، بلٹ کی قیمت ایک ہزار روپے اور گلیونائزڈ کی قیمت 1500 روپے بڑھائی گئی ہے۔
Post New Comment