کراچی : سندھ اسمبلی میں وزیر کھیل کو پی سی بی کا چیئرمین بنانےکا مطالبہ

ـ 17 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (سپورٹس رپورٹر/ وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں منگل کو وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزارت کھیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیرکھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی سے صوبے میں کھیلوں کو بہت فروغ حاصل ہوا ہے۔ وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے مختلف تحریری اور ضمنی سوالات کے جواب میں بتایا کہ سندھ میں کل 26، کرکٹ ہیں جن میں سے 18، کراچی میں ہیں۔ کراچی کے 9 سٹیڈیمز سٹی ناظم نے صرف 12 ماہ میں تعمیر کرائے جبکہ باقی 9 سٹیڈیمز 60 سال میں بنے۔ مالی سال2008-09ء میں محکمہ کھیل کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 296 ملین روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 276 ملین روپے ریلیز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں روایتی کھیلوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions