کراچی (این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سوات میں چھاؤنیوں کا قیام امن کی ضمانت نہیں ،امریکہ کو پاکستان میں اتنی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ امریکہ تمام معاملات میں آزادنہ مداخلت کررہا ہے اور جب تک امریکی مداخلت کے آگے بند نہیں باندھا جائے گا حالات کے سدھرنے کا کوئی امکان نہیں بلکہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے 38لاکھ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہونے کے بعد بے مقصد شب و روز گزار رہے ہیں ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ حکومت بتائے کہ آپریشن کب ختم ہوگا۔ دنیا میں فوجی آپریشن کبھی بھی کسی مسئلہ کا حل نہیں رہے۔
انہوں کہا کہ جب تک امریکہ پاکستان سے اپنے ناپاک قدم باہر نہیں نکالے گا، ملک خوشحالی کی طرف پیش قدمی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خطہ کی پختون بیلٹ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
Post New Comment