کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس گلزار احمد اور جسٹس امام بخش پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کراچی میں مشرف پر حملہ کیس کے تینوں ملزموں کو سزائے موت کالعدم قرار دیکر بری کر دیا ہے۔ کالعدم حرکة المجاہدین العالمی کے 3کارکنوں عمران، شارق ارسلان اور حنیف کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت اور عمرقید سنائی تھی۔ فیصلے کیخلاف عدالت عالیہ میں کی گئی اپیل میں ملزموں کا مﺅقف تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ جلدی میں سنایا۔ فیصلے میں سقم ہے اور شواہد بھی موجود نہیں۔ عدالت عالیہ نے ملزموں کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کیا ہے۔ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2001ءمیں اس وقت کے چیف ایگزیکٹو پرویز مشرف کے قافلے سے شاہراہ فیصل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تھی۔
ملزم بری
Post New Comment