کراچی: گارمنٹس کی فیکٹری اور سپیئر پارٹس کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

ـ 15 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (جی این آئی) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس کی فیکٹری اور گارڈن میں سپیئر پارٹس کی دکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے‘ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی میں مرتضی چورنگی کے قریب واقع کے ایم گارمنٹس فیکٹری کے گراﺅنڈ فلور پر پراسرار طور پر آگ لگی۔ عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ادھر گارڈن میں جوبلی سینما کے قریب سپیر پارٹس کی بند دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions