کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، مزید 4 ہلاک، 7 زخمی

ـ 15 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ جناح ٹرمینل کے قریب سے 42 سالہ خاتون کی پھندہ سے لگی نعش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد علی گوٹھ میں فائرنگ سے جواد، موسیٰ کالونی میں عمیر، لانڈھی 89 محمد نگر میں یار محمد اور سہراب گوٹھ میں اللہ دتہ ہلاک ہوگئے۔ شاہراہ فیصل پر سٹار گیٹ کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد 25 سالہ شہزاد‘ 24 سالہ رضوان اور 27 سالہ اورنگزیب زخمی ہوئے جبکہ مہران ٹاﺅن کورنگی میں فائرنگ کے واقعے میں 24 سالہ داﺅد اقبال ولد ظفر زخمی ہوگیا۔ چاروں زخمیوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔ لانڈھی نگر میں گولی لگنے سے مقدم بی بی مضروب ہوگئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions