کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی مےں سانحہ کراچی یوم عاشور کے الزام مےں گرفتار 4 افراد نے گورنر سندھ عشرت العباد پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔ سی سی پی او کراچی وسیم احمد کے مطابق ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے یوم عاشور سے قبل دسمبر مےں یونیورسٹی روڈ پر 3 مقامات پر بم نصب کئے تھے تاہم صدر زرداری کی کراچی مےں موجودگی کے باعث گورنر یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس مےں شرکت کےلئے نہ جاسکے۔ اس لئے یہ بم ہٹا لئے گئے، ان بموں کو بعد مےں 8 اور 9 محرم کو استعمال کیا گیا ملزموں نے بتایا کہ ان کا گروپ 9 افراد پر مشتمل تھا اور یوم عاشور کے دھماکوں کے بعد ان کا سرغنہ حیدر عرف رضا عرف بھائی وزیرستان فرار ہوگیا تھا۔
اعتراف
Post New Comment