”جی ایچ کیو حملہ“ سندھ کے حساس ادارے حرکت مےں آگئے‘ سکیورٹی سخت

ـ 12 اکتوبر ، 2009
  • Adjust Font Size

کراچی (آن لائن) جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں حملے کے بعد کراچی سمیت سندھ میں حساس ادارے حرکت میں آگئے، خفیہ اداروں کی جانب سے دہشت گردی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کراچی شہر کے 45 سے زائد حساس مقامات پر جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم سپاہ محمد، کالعدم جیش محمد، کالعدم حرکت الجہاد السلامی، جنداللہ (حاجی ممتاز عرف حمزہ جوفی گروپ)، جنداللہ (امجد فاروقی گروپ) اور حرکت الجاہدین العالمی گروپ سمیت متعدد تنظیموں کے کارکنان کی گرفتاری کے لئے فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ شہر کے حساس علاقوں سندھ اسمبلی، سندھ ہائی کورٹ سمیت ریڈزون، کور کمانڈر آفس، نیول اور ایئر فورس آفس، وزرات داخلہ، سنٹرل پولیس آفس، گارڈن ہیڈ کواٹر اور پولیس ٹرینگ سنٹرز پر سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions