کراچی (اے پی پی) ممتاز ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ کیری لوگر بل کے معیشت پر اگلے پانچ سال تک مثبت اثرات مرتب ہوں گے، گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز ماہر معیشت قیصر بنگالی نے کہا کہ کیری لوگر بل کے ذریعے ملنے والی امداد کے پاکستانی معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو جائے گا اور سرمایہ کاری بھی بڑھ سکتی ہے ۔ ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ عوامی ردعمل کے ذریعے امداد موخر ہو سکتی ہے۔ ماہر معیشت اسد سعید نے کہا کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اور تجارتی کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہو جائے گا۔
Post New Comment