تازہ ترین:

کراچی سمیت اندرون سندھ میں کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کا تقرر‘ نوٹیفکیشن جاری

ـ 12 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size

کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے اندرون سندھ اور کراچی میں کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کا تقرر کر دیا ہے‘ کراچی کے بحال ہونے والے پانچ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز مقرر کر دئیے ہیں۔ سندھ بھر میں 2001ء سے قبل کی ضلعی حد بندی کر دی گئی جبکہ بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ حیدرآباد کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کیخلاف ٹنڈو محمد خان میں شٹر ڈاﺅن رہا اور مظاہرے کئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متانت علی خان ضلع وسطی‘ جمال مصطفی قاضی جنوبی‘ گھنو خان لغاری ضلع غربی‘ شوکت حسین جوکھیو ضلع شرقی‘ جان محمد قاضی ضلع ملیر کے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔ حیدر آباد‘ سکھر‘ لاڑکانہ اور میرپور خاص کے سابق ڈی سی اوز کو کمشنر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آفتاب کھتری کمشنر حیدر آباد‘ غلام حسین میمن میرپور خاص‘ علیم لاشاری لاڑکانہ‘ انعام اللہ دھاریجو کمشنر سکھر‘ چاروں اضلاع کے سابقہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز (ای ڈی اوز) (ریونیو) کو ان اضلاع کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے سندھ کے باقی 15 اضلاع کے سابقہ ڈی سی اوز کو ان اضلاع کا ڈپٹی کمشنر مقررکیا گیا ہے۔ ضلع ٹھٹھہ اور ضلع کشمور کندھکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز کے سوا سندھ کے تمام 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ریونیو آفیسر ہیں یعنی اُن کا تعلق ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) یا ایکس پی سی ایس گروپ سے ہے۔ ٹھٹھہ اور کشمور‘ کندھکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ریونیو افسران نہیں ہیں لہٰذا اُن کی اس عہدے پر تقرری غیر قانونی ہے۔
کمشنر ڈپٹی کمشنر مقرر

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions