تازہ ترین:

امریکی، بھارتی دہشتگردی کیخلاف قوم کو بیدار کیا جائیگا: حافظ سعید

ـ 11 فروری ، 2012
  • Adjust Font Size

کراچی (نیوز ایجنسیاں) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ سعید نے کہا کہ امریکی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف قوم کو بیدار کیا جائیگا، کل ہونیوالی دفاع پاکستان کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ عوام کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان کے خلاف بیرورنی سازشوں کے توڑ کیلئے محب وطن جماعتیں کل مزار قائد جمع ہوں گی نیٹو سپلائی لائن کھولنے کی حکومتی کوششوں کے خلاف متفقہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وطن عزیز پاکستان کا دفاع اسلام کا دفاع ہے اس مقصد کیلئے ہر شخص کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق و مغرب سے خطرات میں گھرا ہوا ہے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی آڑ میں نیٹو سپلائی لائن بحالی کی خبروں سے 18 کروڑ پاکستانیوں میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ مولانا امیر حمزہ نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ دفاع پاکستان کانفرنس میں دنیائے کفر کو پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کی غیور عوام امریکہ و نیٹو کی کھلی جارحیت برداشت نہیں کرے گی۔ نیٹو سپلائی بحال کرنیکی کوشش پر محب وطن عوام خاموش نہیں رہینگے۔ سیف اللہ منصور نے کہا کہ انڈیا پاکستان کا پانی روک کر وطن عزیز کو بنجر بنانا چاہتا ہے اور ہمارے غلام حکمران دوستیوں پر تلے ہوئے ہیں۔ قاری یعقوب شیخ، رانا شمشاد احمد سلفی، حافظ عبدالرﺅف، مولانا عبدالعزیز مدنی اور دیگر نے بھی مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions