کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 46.84 پوائنٹس کے اضافے پر 9787.03 پرآگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب 90 کروڑ روپے سے زائد اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں بینکوں سمیت بیشتر حصص میں مقامی وغیرملکی سرمایہ کاری کے خوشگوار اثرات کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی برقرار رہی، حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 10ارب 90کروڑ 87لاکھ 34ہزار 827روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید بڑھ کر28کھرب 21ارب 84 کروڑ 13لاکھ 73ہزار 399روپے تجاوز کر گئی۔197 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کامرس رپورٹر کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی منگل کو تیزی رہی انڈکس 3084.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 35 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 32 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 50 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
Post New Comment