کراچی (آئی این پی) جنیوا مےں اقوام متحدہ کے مشیر برائے انسانی حقوق اور انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ انصار برنی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے جس مےں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ سزائیں مکمل کرنے کے باوجود بھارتی جیلوں سے پاکستانیوں کے رہا نہ ہونے پر ازخود نوٹس لے اور حکومت پاکستان کو ان شہریوں کی جلد وطن واپسی کے لئے کوششوں کا حکم دے۔ خط مےں بتایا گیا ہے کہ بھارتی جیلوں مےں 70سے زائد ایسے قیدی ہےں جو سزائیں مکمل ہونے کے باوجود محض پاکستانی ہائی کمشن کے ان افراد کی تصدیق نہ کرنے کے باعث کئی برسوں سے جیل مےں پڑے ہےں۔ ان کی بڑی تعداد جسمانی و ذہنی طور پر معذور ہو چکی ہے ۔
انصار برنی
Post New Comment