تازہ ترین:

کراچی دھماکے‘ شیعہ تنظیموں نے دھرنا دیکر نیشنل ہائی وے بلاک کر دی

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (نمائندہ خصوصی) سانحہ عاشور اور چہلم کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف اہل تشیع کی مختلف تنظیموں نے پیر کی شب ملیر 15 پر دھرنا دے کر نیشنل ہائی وے پر آمدورفت تین گھنٹوں تک معطل کر دی۔ شیعہ تنظیموں کے رہنماﺅں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت کو دیئے گئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہونے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں آج منگل کو دوپہر دو بجے کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس تک احتجاجی ریلی اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر دھرنے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہوگیا۔ شاہراہ کی دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں کھڑی ہوگئیں۔ دھرنے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل مردہ باد عزاداری یا شہادت کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ احتجاجی ریلی اور دھرنے میں جعفریہ الائنس شیعہ علماء کونسل ‘ آئی ایس او ر تنظیم عزاء اور مقامی شیعہ تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions