کراچی/ لاہور(کامرس رپورٹرز)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی ہے جس کے نتیجہ میں اسٹاک ا یکسچینج کے 100انڈیکس 40.25پوائنٹس کے اضافہ سے بڑھ کر9809.98کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ تیزی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایہ کاری میں 11ارب 55کروڑ 63 لاکھ 77ہزار68روپے اضافہ سے مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر28کھرب 21 ارب 66کروڑ 2لاکھ 86ہزار 484 روپے ہوگئی ہے۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس19.11 پوائنٹس کے اضافے سے 3067.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 120 کمپنیوں کا کاروبار ہوا37 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔
Post New Comment