تازہ ترین:

کراچی بم دھماکے‘ کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 97 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (کرائم رپورٹر) سانحہ چہلم کی تفتیش کا دائرہ وسیع تر کر کے بم دھماکے میں تباہ ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لینے کے علاوہ کالعدم جہادی تنظیموں کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی جبکہ رینجرز کے کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں گرفتار ہونے والے 95 افراد اس کے علاوہ ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دھماکے میں تباہ ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کا سراغ موٹر سائیکل کے چیسز نمبر سے ملا جس کے بعد پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر موٹر سائیکل کے مالک ذکی کو حراست میں لے لیا‘ پولیس ذرائع کے مطابق ذکی نے بتایا ہے کہ اس نے دس ماہ قبل موٹر سائیکل فروخت کر دی تھی۔ دوسری طرف مہاجر کیمپ میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم جند اللہ کے کارکنوں حافظ عثمان اور امیر معاویہ کو گرفتار کیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions