کراچی (نمائندہ نوائے وقت) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ (LUMS) کے ریکٹر اور سابق وفاقی وزیر تجارت رزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ہمدرد یونیورسٹی کی کامیابیوں نے خود انحصاری پر عمارے اس اعتماد کو پختہ کیا ہے کیونکہ اس یونیورسٹی نے بغیر کسی قابل ذکر بیرونی امداد کے اپنے ذرائع سے ترقی کی ہے۔ ہمدردی یونیورسٹی کے دو روزہ چودھویں کانووکیشن کے دوسرے دن کانووکیشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب کر ہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس قومی کوشش میں جو ہمدرد یونیورسٹی انجام دے رہی ہے اس وجہ سے ہاتھ بٹانا چاہئے کہ یہ یونیورسٹی انسانی وسائل میں ہر سال اضافہ کر رہی ہے اس سے قبل ہمدردی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم اے خان نے یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کی۔ چانسلر سینیٹر ایس ایم ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو ہر صورت اور ہر دور میں اپنے علم میں اضافہ کرنا ہے اس کے بغیر وہ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر محترمہ سعدیہ راشد نے مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کی شیلڈ پیش کی اور کلمات تشکر ادا کئے۔ دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے ذخائر توانائی کے حصول کیلئے 800سال تک کیلئے کافی ہیں۔ ہم نے ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس ذخیرے سے توانائی حاصل کرنے کا منصوبہ 2004ءمیں بنایا تھا جس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائل پورے برصغیر اور سنگاپور تک جا سکتے ہیں۔ شہید حکیم محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا 10 سال کی عمر سے عقیدت مند ہوں۔
Post New Comment