کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات، 3 افراد ہلاک

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر میں جیلانی سینٹر کے نزدیک 35 سالہ محمد ندیم کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بھانجے شجاع کے ہمراہ حجامت بنوانے کے لئے شمع ہیرڈریسر پر بیٹھا ہوا تھا، 2 ملزموں نے آکر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ ادھر سچل کے علاقے کراچی یونیورسٹی کے عقب میں کاﺅنٹی گارڈن کے نزدیک میدان سے ایک 40 سالہ شخص کی نعش ملی جسے تشدد اور خنجر کے وار کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد نے 30 سالہ نوجوان کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions