کراچی (اے پی پی) ڈی اے پی کھاد کی قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کھاد کی فی بوری قیمت 250 روپے کے اضافہ سے 2800 روپے ہوگئی۔ ایگری فورم کے مطابق فصلوں کے لئے ڈی اے پی کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے 50 کلو بوری کی قیمت میں مزید 250 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2800 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ایگری فورم کے مطابق مختلف سبزیوں کی کاشت کی وجہ سے ڈی اے پی کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
Post New Comment