کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے شدید مندا، سرمایہ کاروںکے20 اربڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس میں 10 فیصد اضافےپر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے فوری نکل جانے پر توجہ مرکوز کردی جس کے باعث حصص کا کاروبار شدید مندے میں رہا۔ ہفتے کے دوران نیشنل بینک اور لاٹ پاکستان کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ مجموعی سرمایہ کاری گھٹ کر 27 کھرب 53 ارب 27 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار 746 روپے رہ گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1950 کمپنیوں تک محدود رہا۔ اس میں 785 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ 1080 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 85 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Post New Comment