کراچی (ریڈیو نیوز) سندھ میں تجاوزات ختم کرنے کیلئے بورڈ آف ریونیو نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے کراچی‘ ٹھٹھہ اور جام شورو میں تھانے قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرانے کیلئے یہ تھانے بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ملکر کام کریں گے‘ انسداد تجاوزات فورس کیلئے 100اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تھانے صرف کراچی‘ ٹھٹھہ اور جام شورو میں قائم کئے جائیں گے کیونکہ ان تین شہروں میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔
Post New Comment