کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ منظم سازش کے تحت پہلے پختونوں کو پختونوں سے لڑایا گیا اور اب پاکستان اور امریکہ سے لڑایا جارہا ہے، سابق حکمرانوں اور جرنیلوں کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں تھی۔ بدھ کو علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر سانحہ ایم اے جناح روڈ پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ شیعہ سنی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ ہم یوم عاشورہ کے سانحہ میں اپنے بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جلوس سے 10 کلومیٹر دور دکانوں کو جلانے کا مقصد تشدد بھڑکانے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرائی جائے۔ عباس کمیلی نے کہا کہ سانحہ عاشورہ کی آڑ میں بلاجواز گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ اب بھی بے گناہ لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے اور اصل مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
غلام احمد بلور
Post New Comment