کراچی : کے پی ٹی پی ایف ایف فٹ بال کپ‘ سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

ـ 5 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (ثناءنےوز )بلوچستان کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دیکر کے پی ٹی پی ایف ایف فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کے پی ٹی نے بھی لاسٹ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنلز میں آج ( جمعہ کو ) کے آر ایل، نیشنل بینک، بلوچستان اور کے پی ٹی کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ کے پی ٹی بینظیر اسپورٹس کمپلکس پر کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں بلوچستان نے پنجاب کو 4-0 کی یکطرفہ شکست دی۔ ریاض احمد نے پہلا گول 36 ویں منٹ دوسرا 89 ویں اور تیسرا 90 ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ ڈیفنڈر محمد اصغر نے انجری ٹائم میں گیند جال میں پھینک کر ٹیم اسکور 4-0 کردیا۔ کے پی ٹی نے کے ای ایس سی کو 2-0 کی شکست دی۔ دونوں گول اسٹرائیکر ظفر مجید نے اسکور کئے۔ کے پی ٹی کے ادریس اور ظفر مجید کو ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا وہ سیمی فائنل نہیں کھیل سکیں گے جبکہ کے ای ایس سی کے کپتان عیسی خان اور اورنگزیب کو ریفری سے الجھنے اور برا بھلا کہنے پر ریڈکارڈ دکھایا گیا انہیں میچ کمشنر کی رپورٹ پر مزید سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions