کراچی : سابق افغان وزیراعظم ملاعمر کے داماد متعصم آغا جان گرفتار

ـ 5 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی پولیس نے طالبان دور میں افغانستان کے وزیراعظم اور ملاعمر کے داماد متعصم آغا جان اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عالم محسود کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معتصم آغا جان کا نائن الیون کے واقعہ کے بعد جاری کردہ انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں ساتواں نمبر تھا پولیس اور حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ کے علاقے احسن آباد میں روپوش ہے جس پر چھاپہ مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور حساس دستاویزات بھی برآمد ہو ئی ہیں۔ جبکہ سرجانی ٹاون سے گرفتار عالم محسود کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ عالم محسود فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions