کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی انڈیکس 9511.53 پر آگیا۔ سرمایہ کاری میں 26ارب 17کروڑ روپے سے زائد اضافہ۔ مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر27کھرب 21ارب 14کروڑ 92لاکھ 71ہزار407روپے تجاوز کرگئی۔ کامرس رپورٹر کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 35.18 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 3005.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 106 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔55 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 12 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 39 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
Post New Comment