کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) گورنر سندھ عشرت العباد نے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کو گزشتہ روز ٹیلی فون کیا جس میں کراچی میں کلنگ کے بعد دونوں پارٹیوں میں افہام و تفہیم کے حوالے سے اور کشیدگی کے خاتمہ کیلئے گفتگو کی گئی۔ دریں اثنا شاہی سید نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے رویہ پر اظہار افسوس کیا اور اس معاملے کو حل کرنے پر زور دیا۔
Post New Comment