رینجرز کو اختیارات دینے کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی: رحمن ملک

ـ 5 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (آن لائن) وفاقی وزےر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی مےں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے رینجرز کو پورے شہر مےں کارروائی کے اختےارات دےنے کے بعد کراچی مےں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو گےا ہے۔ ان خےالا ت کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی مےں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کےا۔ رحمن ملک نے کہا کہ پےپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد برقرار رہے گا اور دونوں جماعتوں مےں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ملک کے وسےع تر مفاد مےں مفاہمت جاری رہے گی‘ رحمن ملک نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ مےں ملوث ان مجرموں کو واضح پےغام دےتا ہوں کے وہ باز آجائےں ورنہ وہ کارروائی سے بچ نہیں سکےں گے۔ دریں اثناءوزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دینی مدرسے پر پولیس چھاپے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد پولیس کنونشن سنٹر کے سامنے واقع مدرسہ شرعیہ تجوید القرآن پر چھاپہ مار کر پندرہ سال سے زائد عمر کے طلبا سے پوچھ گچھ کرتی رہی۔ بعدازاں مدرسے کی تلاشی بھی لی گئی تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions