تازہ ترین:

کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن اور خاتون کونسلر کے بیٹے سمیت 6 افراد قتل

ـ 4 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن 26 سالہ نوید کو لانڈھی نمبر 4 میں چراغ ہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مبینہ ٹائون کے علاقے گلشن اقبال بلاک نمبر ایک میں سابقہ لیبر کونسلر حاجرہ بیگم کے بیٹے 35 سالہ محمد رمضان کو 4 گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ کورنگی نمبر6 میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شرافت علی کو ہلاک کر دیا اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں بھی ایک شخص کو ہلاک کیا گیا جبکہ ڈرگ اور ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ کھو کھرا پار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھے ہوئی عورت سیما زوجہ انور ہلاک ہوگئی۔ جبکہ لانڈھی نمبر ایک میں نامعلوم افراد نے 14سالہ عدیل ولد رئیس احمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions