تازہ ترین:

کراچی مےں سوات جتنا بھی امن نہےں جانے سے ڈر لگتا ہے: حاجی عدیل

ـ 4 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size

پشاور + کراچی (مانیٹرنگ نیوز + ریڈیو مانیٹرنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی حاجی عدیل نے کہا ہے کہکراچی مےں سوات جتنا بھی امن نہےں، وہاں جانے سے ڈر لگتا ہے، سوات مےں کراچی سے زیادہ امن ہے، سندھ مےں مجسٹریسی نظام بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی مےں زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کرائے جائیں۔ سندھ کی تین جماعتوں نے جھنڈے اور سرکاری عمارتوں سے سیاسی رہنماﺅں کی تصویریں اتارنے کا معاہدہ کیا۔ حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بھی معاہدے پر عمل کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی مےں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا اے این پی والے خود چارسدہ نہیں جا سکے۔ انہوں نے کہا اے این پی والے پہلے اپنے صوبے کی حالت ٹھیک کریں پھر کراچی کی بات کریں۔
حاجی عدیل / وسیم اختر

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions