کراچی (ریڈیو نیوز) سال 2010ءکے دوران سوائن فلو وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پچھلے سال مجموعی طور پر 12 افراد میں سوائن فلو وائرس رپورٹ کیا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے 28 سالہ شخص کو نزلہ‘ زکام اور سانس لینے کی دشواری کی شکایت پر چند روز قبل عباسی شہید ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کا انتقال 2010ءکے آخری دن جمعہ 31 دسمبر کو ہوا لیکن اس کی تصدیق گذشتہ روز کی گئی۔ مریض کی ہلاکت کے بعد اس کے اہلخانہ اور ساتھ کام کرنے والے 40 افراد کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔
Post New Comment