کراچی (جی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ملک سے جاگیرداری کے خاتمے کیلئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں لینڈ ریفارمز سے متعلق قانون سازی کے لئے بل پیش کرے گی۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ارکان رابطہ کمیٹی‘ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے زمین کی ملکیت کی حد مقرر کی جانی چاہئے اور اگر کسی کے پاس مقررہ حد سے زیادہ زمین نکلے تو اسے غریب کسانوں اور ہاریوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ جاگیرداروں اور وڈیروں کی زمینوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ راتوں رات دولتمند بننے والے نودولتیے سیاستدانوں کی بھی تفصیلات جمع کریں۔
Post New Comment