کراچی میں سیاسی کارکن قتل، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک+ثناءنیوز) وزیرداخلہ رحمان ملک نے آج یوم علیؓ پر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر ملزموں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے شرپسند عناصر کو گولی مار دی جائے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور شرپسندوں سے بچائیں۔ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن شر وع کردیا گیا ہے۔ چیکنگ کے دوران 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ٹارگٹ کلنگ میں قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے جماعت کے کارکن حاجی گل کو قتل کردیا، جیکسن کے علاقہ سے بوری بند نعش ملی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے ترجمان قادر خان نے باچا خان مرکز کراچی سے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ماہ اگست میں اے این پی کے 69 کارکنان و ہمدردوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ 7 پنجابی، 4 بلوچ، 4 سندھی اور ایک سرائیکی کو ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا جبکہ جلائی گئی املاک میں پختونوں کے 150 ہوٹل و دکانیں، 200پتھارے 53 گاڑیوںکونذر آتش کیا گیا پختون و دیگر قومیتوں کو سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان متحدہ کے رہنما سید رضا حیدر کے قتل کے ردعمل میں پہنچایاگیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions