کراچی : نیشنل ٹونٹی20 ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز اور ملتان ٹائیگرز کی کامیابی

ـ 1 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی( نیٹ نیوز) نیشنل ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز نے کوئٹہ بیئرز کو ایک سو پانچ رنز سے شکست دیدی، جبکہ ملتان ٹائیگرز نے پشاور پینتھرز کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5وکٹ پر 196رنز بنائے، کامران اکمل نے 65 اور ناصر جمشید نے 33 رنز اسکور کئے۔ جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں نو وکٹ پر91رنز بنا سکی۔ اعزاز چیمہ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ایک اور میچ میں ملتان ٹائیگرز نے پشاور پینتھرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز اسکور کیے،نوید یاسین نے 35 اور محمد حفیظ نے 32اسکور کئے، جواب میں پشاور کی ٹیم 124 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، ذوالفقار بابر نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions